اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ سے ہٹے گی وزیر اعظم کی تصویر - انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل

ترنمول کانگریس نے کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویروں کے متعلق انتخابی کمیشن سے شکایت کی تھی۔ کمیشن نے وزارت صحت کو انتخابی ضابطۂ اخلاق پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

election commission
election commission

By

Published : Mar 6, 2021, 9:45 AM IST

انتخابی کمیشن نے وزارت صحت سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس نے انتخابی کمیشن سے شکایت کی تھی کہ کووڈ ۔ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق وزارت صحت کو بھیجے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی کچھ دفعات کا حوالہ دیا ہے جس میں سرکاری اخراجات پر اشتہار بازی پر پابندی عائد ہے۔

الیکشن کمیشن اور وزارت کے مابین مواصلات کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کسی شخص یا شخصیت کا حوالہ نہیں دیا ہے بلکہ وزارت صحت سے کہا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی دفعات کی پاسداری اور جذبے کے مطابق عمل کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت صحت کو شائد اب فلٹرز کا استعمال کرنا پڑے گا تاکہ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری (جہاں انتخابات ہونے ہیں) میں کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ پر وزیر اعظم کی تصویر نہ شائع ہو۔ سسٹم میں اس فلٹر کو اپ لوڈ کرنے میں وقت لگے گا۔

ترنمول کانگریس کی شکایت پر کاروائی

منگل کو مغربی بنگال میں حکمران ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی تصویر مغربی بنگال اور دیگر انتخابی ریاستوں میں کو ون پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کردہ کوڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ پر ہونا، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے اس تصویر کو وزیر اعظم کے ذریعہ اختیارات کا غلط استعمال قرار دیا تھا۔

واضح ہو کہ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد 26 فروری سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details