اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اٹھاسی فیصد لوگ تمباکو نوشی کے خلاف سخت قانون سازی کے حق میں

ملک کے 88 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ سگریٹ، بیڑی اور تمباکو کا استعمال ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سخت قانون بنایا جانا چاہیے۔

Eighty-eight percent are in favor of strengthening anti-smoking laws
اٹھاسی فیصد لوگ تمباکو نوشی کی روک تھام سے متعلق قانون کو مضبوط کرنے کے حق میں

By

Published : Feb 11, 2021, 7:46 PM IST

غیر سرکاری تنظیم کنزیومر وائس کی طرف سے جمعرات کے روز جاری ایک سروے کے مطابق ملک کی 10 ریاستوں میں 80 فیصد سے زیادہ بھارتیوں کا خیال ہے کہ سگریٹ، بیڑی، تمباکو نوشی اور تمباکو کا استعمال ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ 72 فیصد لوگ 'سیکنڈ ہینڈ اسموک' کو صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 88 فیصد لوگ موجودہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے متعلق قانون کو مزید سخت بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں، ریستوراں اور ہوٹلوں اور دیگر کھلے مقامات پر سگریٹ اور بیڑی کی فروخت پر پابندی عائد کی جانی چاہئے اور تمباکو کی مصنوعات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ یہ سروے 10 ریاستوں کے 1476 بالغ افراد پر کیا گیا۔ سروے میں 10 زبانیں ہندی، گجراتی، پنجابی، اوڑیا، مراٹھی، تمل، بنگالی، تیلگو، ملیالم اور کنڑ بولنے والے افراد کو شا مل کیا تھا۔

کنزیومر وائس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اے سانیال نے کہا کہ بیشتر عوام تمباکو نوشی کی روک تھام کے متعلق قانون کو مضبوط کرنے کے حق میں ہیں اور یہ صحت عامہ کی بہتری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ تمباکو دنیا بھر میں دیگر اقسام کی بیماریوں اور قبل از وقت اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔

ہندوستان میں ہر سال 10 لاکھ سے زیادہ افراد تمباکو سے متعلق بیماریوں کے سبب جاں بحق ہو رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں 26 کروڑ سے زائد لوگ تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details