اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات:کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پرآٹھ افراد گرفتار

گجرات کے دھرمپورمیں منعقد ہوئی، سنگیت تقریب میں کووڈ-19 ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس پر 11 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ اور 8 افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

By

Published : Dec 29, 2020, 1:44 PM IST

گجرات:کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پرآٹھ افراد گرفتار
گجرات:کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پرآٹھ افراد گرفتار

گجرات کے ضلع ولسد میں شادی کی تقریب میں 100 سے زیادہ افراد جمع ہوئے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دھرم پور تعلقے کے صدر اروند بھائی کے بھتیجے کی 'سنگیت' کی تقریب تھی۔ یہ تقریب 28 دسمبر کو ضلع ولسدکے قصبے دھرمپور میں ہوئی۔

اس ضمن میں پولیس عہدیدار نے کہا، "سنگیت تقریب میں کووڈ-19 ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ 11 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور 8 افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ "

گجرات:کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پرآٹھ افراد گرفتار

پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس تقریب کے لیے آن لائن پرمیشن لی گئی تھی مگر اس میں کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔100 سے زیادہ افراد اس میں شریک ہوئے۔ ماسک کا استعمال نہیں کیا گیا۔ سماجی دوری کو برقرار نہیں رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details