حیدرآباد: عیدالاضحیٰ کی نماز آج ملک بھر میں پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کھلے میدان میں نماز ادا نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ کچھ ریاستیں ایسی بھی رہیں جہاں دھوپ کی تپش میں لوگوں کو نمازِ عید ادا کرنی پڑی۔ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ ملک بھر میں چھوٹے پڑے شہروں میں پر امن طریقے سے نماز عید ادا کی گئی۔ وہیں بعض ریاستوں میں بارش کی وجہ سے عید کی نماز کھلے میدان یا عیدگاہ میں نہیں ادا کی گئی، بلکہ مساجدوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان و آپسی بھائی چارہ کے لیے بارگاہ الہی میں دعائیں مانگی گئی۔ جس کے بعد امت محمدیہ رضا الہی کے لیے سنت ابراھیمی کی ادائیگی میں مصروف ہوگئے۔
تاریخ میں پہلی بار علی گڑھ عید گاہ کے باہر سڑکوں پر نماز ادا نہیں کی گئی، ریاست اترپردیش حکومت کے حکم کے بعد مسلمانوں نے سڑکوں پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی، سڑکوں پر ایک بھی نمازی نظر نہیں آئے۔
مظفر نگر میں عید الاضحی کی نماز امن و امان کے ساتھ ادا کی گئی۔