اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gadkari on Automobile industry آٹوموبائل انڈسٹری کو 15 لاکھ کروڑ روپے کا بنانے کی کوشش - آٹوموبائل انڈسٹری کو مستحکم کرنے کا عزم

جمعرات کو یہاں منعقدہ سبز اور صحت مند ٹرانسپورٹ کے لیے پائیدار مالیات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ اس نظام سے ماحولیات کو فائدہ پہنچے گا اور ڈیزل پیٹرول پر ہمارا انحصار کم ہوگا۔Commitment to stabilize the automobile industry

نتن گڈکری
نتن گڈکری

By

Published : Sep 15, 2022, 8:05 PM IST

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے وقت کی ضرورت کے طور پر الیکٹرک بسوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ڈیزل اور خام تیل کی درآمد پر انحصار کم ہوگا۔

جمعرات کو یہاں منعقدہ سبز اور صحت مند ٹرانسپورٹ کے لیے پائیدار مالیات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ اس نظام سے ماحولیات کو فائدہ پہنچے گا اور ڈیزل پیٹرول پر ہمارا انحصار کم ہوگا۔Commitment to stabilize the automobile industry

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے آنے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ہم ڈیزل اور خام تیل کی درآمد کو بھی کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سی ای ایس ایل کو 5450 ای بسوں کے ٹینڈر دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے اور 50000 ای بسوں کے بجائے پانچ لاکھ بسوں کا ہدف مقرر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آٹوموبائل انڈسٹری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسی صنعت ہے جس میں روزگار فراہم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے، اسی لیے حکومت اسے 15 لاکھ کروڑ روپے کی صنعت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس صنعت کو روزگار کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں چار کروڑ ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس صنعت نے ریاست اور مرکزی حکومت کو زیادہ سے زیادہ ریونیو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:Nitin Gadkari's New Plan: غلط پارکنگ والی گاڑیوں کی تصویر بھیجنے پر ملیں گے پانچ سو روپئے

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details