بریلی:ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں تازہ ترین معاملہ اردو مضمون سے متعلق ہے. یہاں آن لائن کام کی ذمہ داری ادا کرنے والی ایجنسی کی خامیوں کی وجہ سے اردو مضمون کے طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. دراصل ایم اے اردو فرسٹ ایئر کے طلبہ کو ساتواں امتحانی پیپر 'اسپیشل آتھر' کو طور پر دینا ہوتا ہے. اس میں طلبہ کو آٹھ آپشن دیئے جاتے ہیں. لیکن، یونیورسٹی کی منتخب ایجنسی کی لاپرواہی کی وجہ سے پیپر میں صرف ایک ہی آپشن دیا گیا ہے. اس وجہ سے طلبہ کو کافی پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے. طلبہ نے اس پریشانی کا حل تلاشنے کے لیے شعبہ کے ایچ او ڈی اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی شکایت کی ہے۔ Educational Policy at Rohilkhand University
اس سے قبل ایم اے اردو فرسٹ ایئر کے امتحانی پیپر میں اردو کے سب سے خاص مصنفین اور شعراء میں امام احمد رضا خان بریلوی، مرزا غالب، علامہ اقبال، میر تقی میر، مولانا الطاف حسین حالی، سر سید احمد خاں، میر انیس اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نام اردو نصاب میں شامل ہیں۔