اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Editor of Rahnuma-e-Deccan Passes Away: ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کا انتقال - Editor of Rahnuma-e-Deccan passes away

سید وقار الدین انڈو عرب لیگ کے صدر نشین Indo-Arab League Chairman Syed Vicaruddin تھے اور انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے بے تکان جدوجہد کی۔ وہ فلسطین کے کاز کو ہمیشہ اہمیت دیا کرتے تھے۔ حیدرآباد کی صحافتی دنیا میں انتہائی معتبر اور شریف النفس شخصیت کے طور پر مقبول عام تھے۔

ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کا انتقال
ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کا انتقال

By

Published : Dec 10, 2021, 1:26 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 2:56 PM IST

روزنامہ رہنمائے دکن کے ایڈیٹر Editor of Rahnuma E Deccan جناب سید وقار الدین Syed Viqaruddin قادری ولد سید یوسف الدین قادری مرحوم کا جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 9 دسمبر کو بعد مغرب سید وقار الدین کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ رات 11.30 بجے اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔

سید وقار الدین انڈو عرب لیگ کے صدر نشین Indo-Arab League Chairman Syed Vicaruddin تھے اور انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے بے تکان جدوجہد کی۔ وہ فلسطین کے کاز کو ہمیشہ اہمیت دیا کرتے تھے۔ حیدرآباد کی صحافتی دنیا میں انتہائی معتبر اور شریف النفس شخصیت کے طور پر مقبول عام تھے۔

سید وقار الدین قادری کے صدر عراق صدام حسین مرحوم ‘ فلسطین کے صدر مرحوم یاسر عرفات ‘ سابق صدر فلسطین محمود عباس سے شخصی اور انتہائی قریبی مراسم تھے۔ حیدرآباد میں انہوں نے انڈو عرب لیگ کے بیانر تلے فلسطینی کاز کی حمایت میں بے شمار جلسے منعقد کئے جن میں فلسطینی صدر یاسر عرفات ‘ وزیر اعظم ہند اندرا گاندھی کے بشمو ل کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی تھی اور ان کی کاوشوں کی ستائش کی تھی۔

انھیں فلسطین کا اعلی ترین سیویلین ایوارڈ ’ اسٹار آف یروشلم ‘ ( نجم القدس ) سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارت تھے۔

اس کے علاوہ انہیں مراقش کے اس وقت کے صدر شاہ محمد چہارم نے ’ صاحب الجلالہ ‘ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا ۔وہ سابق وزیراعلی آندھراپردیش (متحدہ) آنجہانی این ٹی راما راؤ سے بھی کافی قربت رکھتے تھے اور ان کے دور حکومت میں وہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر نشین بھی رہے۔

مزید تفصیلات فون نمبر: 9700837244 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 2:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details