اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Earthquake in Nicobar Islands نکوبار جزائر میں زلزلے کے جھٹکے - انڈمان نکوبار کی خبر

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے مطلع کیا ہے کہ بدھ کی صبح بھارت کے نکوبار جزائر میں ایک گھنٹے کے وقفے سے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مکمل خبر پڑھیں...

Earthquake in Nicobar Islands
Earthquake in Nicobar Islands

By

Published : Aug 2, 2023, 8:27 AM IST

انڈمان اور نکوبار: نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بدھ کو نکوبار جزائر میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا جھٹکا صبح 5 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 تھی۔ اسی دوران دوسرا جھٹکا 6:37 پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی۔ جانکاری کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے ان جھٹکوں سے کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے ٹویٹ کیا کہ نکوبار جزائر میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ صبح 5 بج کر 40 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز عرض البلد 9.32 اور طول البلد 94.03 پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے جزائر نکوبار میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ صبح 4.8 بجے آیا۔ اس کا مرکز عرض البلد 9.42 اور طول البلد 94.14 پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ تین دن پہلے 29 جولائی کو انڈمان اور نکوبار جزائر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ہفتہ کو انڈمان اور نکوبار جزائر میں 69 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس نے جزائر انڈمان اور نکوبار کو ہلا کر رکھ دیا۔ این سی ایس سیسمولوجسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ 69 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور ہفتہ کی صبح 12:53 پر جزائر پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس واقعہ میں بھی کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: Himachal Earthquake ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

ان جھٹکوں کے بعد حکام جزائر کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے مہینے، قومی دارالحکومت اور شمالی بھارت کے کئی دوسرے حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے متاثرہ رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے ایک گاؤں میں تھا۔ 11 مئی کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں 3.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details