جموں کے تین مقامات پر مرن صاحب، کالو چک اور کنجوانی علاقوں میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی دستوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جموں میں کم از کم پانچ ڈرون سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہوچکی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکوں کے بعد پیر اور منگل کو جموں میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
جموں کے کالوچک علاقہ میں 27 اور 28 جون کی درمیانی شب بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ڈرون دیکھے گئے جنہیں مار گرانے کے لیے فوجی جوانوں نے فائرنگ کی تھی۔
منگل کی صبح جموں کے کنجوانی علاقہ میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی دستوں، پولیس یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی اور آج دوسرے روز کنجوانی علاقہ سے ڈرون دیکھے جانے کی خبرے گشت کر رہی ہے جبکہ دفاعی ترجمان جموں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔