شملہ:صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیا، جس کا اہتمام نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، شملہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر گورنر شیو پرتاپ شکلا اور وزیر تعلیم روہت ٹھاکر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام ٹرینی افسران کا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل اور انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے طور پر خدمات انجام دینا فخر کی بات ہے۔ اس کے ذریعے انہیں احتساب اور شفافیت کے اصولوں کو نافذ کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے اس اعلیٰ ادارے کا کردار صرف معائنہ تک محدود نہیں ہے بلکہ پالیسی سازی میں ضروری معاونت فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اور اس کے قابل افسران کے ذریعے ان دونوں مقاصد کو مؤثر طریقے سے نافذ کر رہا ہے۔صدر نے افسران پر زور دیا کہ وہ آئین کے نظریات کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کی تعمیر میں پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔