اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shakeel Ahmad on Farm Laws: شکیل احمد نے زرعی قانون کی واپسی کو سرمایہ کاروں کی شکست قرار دیا

شکیل احمد نے مزید کہا کہ بی جے پی کی یوپی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election 2022) سے قبل جو فضیحت ہو رہی ہے، اسی کا اثر ہے کہ انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ یوپی کے کئی گاؤں میں بی جے پی کے رہنماؤں کو لوگوں نے گاؤں سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔

By

Published : Nov 19, 2021, 8:03 PM IST

Dr Shakeel Ahmad talk on farm laws  Dr Shakeel Ahmad react on farm laws  Dr Shakeel Ahmad on farm laws  Dr Shakeel Ahmad on uttar pradesh assembly election 2022  ڈاکٹر شکیل احمد کا زرعی قانون پر رد عمل  ڈاکٹر شکیل احمد کا زرعی قانون پر بیان  ڈاکٹر شکیل احمد کا زرعی قانون اظہار خیال  ڈاکٹر شکیل احمد کا کسانوں کو مبارکباد
ڈاکٹر شکیل احمد نے زرعی قانون کی واپس کو سرمایہ کاروں کی شکست قرار دیا

ریاست بہار کے دارالحکوت پٹنہ میں کانگریس کے قدآور رہنما و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے کسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کی جیت اور مودی جی کے سرمایہ کاروں کی شکست ہے۔ ہم لوگ شروع سے اس قانون کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور کسانوں کے کندھے سے کندھے ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی کے زبانی بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ جس طرح اسے ایوان سے پاس کیا گیا تھا اسی طرح اسے ایوان سے ہی رد کیا جائے تبھی منسوخ سمجھا جائے گا۔


شکیل احمد نے مزید کہا کہ بی جے پی کی یوپی انتخاب سے قبل جو فضیحت ہو رہی ہے، اس سے متاثر ہوکر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے. یوپی کے کئی گاؤں میں بی جے پی کے رہنماؤں کو لوگوں نے گاؤں سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے اور پھر حالیہ دنوں میں یوپی کے گورنر ستیہ پال ملک نے جو بیان دیا, اسے بھی اس قانون سے جوڑ کر دیکھا جانا چاہیے۔ جب مودی جی کو یوپی انتخاب میں اپنی حیثیت سمجھ میں آرہی ہے تب انہوں نے اس قانون کی واپسی کا اعلان کیا ہے، بہر حال اسے پوری طرح سے کسانوں کی جیت سمجھا جائے۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے زرعی قانون کی واپس کو سرمایہ کاروں کی شکست قرار دیا

مزید پڑھیں:۔Farm Laws: زرعی قوانین کی واپسی کے بعد سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

گزشتہ ایک سال سے سخت گرمی اور ٹھنڈ موسم کو جھیل رہے کسانوں کو کامیابی آخر کار مل گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا ہے کہ تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو منسوخ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وہیں زرعی قوانین واپس لینے کے بعد مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے کسان کی جیت بتائی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے یہ موضوع بحث بنا ہوا تھا، کسان اپنے مطالبات پر منجمد رہیں اور اس بل کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ اس طرح سے کسانوں کی تحریک کامیاب ہو گئی حالانکہ اس ایک سال کے دوران کئی کسانوں کی جان بھی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details