اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرادآباد: بدرالدّین اجمل کے بیان پر رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کا رَدِّعَمَل

ریاست آسام سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمان بدرالدّین اجمل نے ابھی حال ہی میں اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں دوبارہ آتی ہے تو مسلمانوں کو نہ ٹوپی پہنّے دی جائے گی نہ داڑھی رکھنے دی جائےگی اور آباد مساجد کو بھی توڑا جائے گا ۔

Dr.S.T.Hasan react on badrudin statement
مرداباد-ایم پی بدرالدّین اجمل کے بیان کا رَدِّ عَمَل

By

Published : Feb 1, 2021, 9:15 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بدرالدّین اجمل کے گزشتہ دنوں متنازعہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ڈپریشن میں کہا ہے کہ بدر الدین اجمل بہت سینئر رہنما ہیں۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ بدرالدّین اجمل کو کچھ ایسا احساس ہو رہا ہوگا کیونکہ آسام میں مدارس کے ساتھ جو سلوک ہواہے اسکو پورا بھارت ہی نہیں پوری دنیا جانتی ہے ۔

مرداباد-ایم پی بدرالدّین اجمل کے بیان کا رَدِّ عَمَل
انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہناہے کہ کسی کی یہ جرأت اور ہمّت نہیں جو ہماری آباد مساجد کو برباد کر دے، کسی نے اگر یہ ہمّت کی یا کسی نے ہماری عورتوں سے برقع اتارنےکی کوشش کی اور ہمارے مردوں سے داڑھی ہٹوانےاور ٹوپی اتروانے کی کوشش کی تو بھارت میں بہت بڑی افرا تفری ہو جائے گی ۔یقینی طور پر کوئی ایسا کام کرتا ہے تو پورا ہندوستان ایک ساتھ کھڑا ہوجائےگا کیونکہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے، ہمارے بھارت میں ایکتا ہے ۔

مزید پڑھیں :

بنارس: حکومت سے سوالات پر مبنی پمفلیٹ شائع


ریاست آسام سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمان بدرالدّین اجمل نے ابھی حال ہی میں اپنے متنازع بیان میں کہا تھا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں دوبارہ آتی ہے تو مسلمانوں کو نہ ٹوپی پہنّے دی جائے گی نہ داڑھی رکھنے دی جائےگی اور آباد مساجد کو بھی توڑا جائے گا ۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details