گیا کے اتری بلاک کے بوتھ نمبر 28 اور 26 پر ای وی ایم مشین رکھنے تک کے انتظامات نہیں تھے، زمین پر رکھی گئی ای وی ایم مشین پر ووٹ ڈالے جا رہے تھے، ووٹنگ اہلکار ای وی ایم مشین روم میں زمین پر لیٹ کر موبائل فون پر مشغول تھے۔
گیا میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے، تاہم آج ووٹنگ کے دوران بوتھز پر بدنظمی پائی گئی ہے،کسی بوتھ کو دھان کے فصل کے بیچ میں آنگن واڑی مرکز میں بنایا گیا تو کہیں بوتھ پر ووٹنگ میں لگے اہلکاروں کے بیٹھنے کی گنجائش نہیں تھی۔
اتری بلاک کے سوہڑا پنچایت کے بوہراما گاؤں کے بوتھ نمبر 26 اور 28 عجیب و غریب حالت میں میں پائے گئے یہاں زمین پر ای وی ایم مشین اور پرچہ کاٹنے والی مشین 'وائلیٹ مشین' رکھی گئی تھی۔
ای وی ایم مشین جہاں رکھے ہوئے تھے اس کے ارد گرد چاروں طرف سے پیپر لگے ہوئے تھے اور اسی کے اندر جاکر ووٹرز زمین پر بیٹھ کر ووٹنگ کر رہے تھے۔ پرچی کاٹنے والے کچھ پولنگ اہلکار پرچی کاٹنے میں مصروف تھے جبکہ کئی اہلکار آرام سے لیٹ کر موبائل فون پر لگے ہوئے تھے اور ووٹرز زمین پر رکھی ہوئی ای وی ایم مشین کا بٹن دبا رہے تھے، یہ حالت بوتھ نمبر 27-28 پر یکساں طور پر نظر آ رہے تھے۔