اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دھرمیندرپردھان نے دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کا جائزہ لیا - مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان

وزارت تعلیم کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ پردھان نے وزارت تعلیم اور محکمۂ تعلیم و خواندگی کے سینیئر عہدہ داروں کے ساتھ ملک بھر میں دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دھرمیندرپردھان نے دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کا جائزہ لیا
دھرمیندرپردھان نے دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کا جائزہ لیا

By

Published : Sep 1, 2021, 7:55 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو سینیئر عہدیداروں کے ساتھ ملک بھر میں دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزارت تعلیم کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ پردھان نے وزارت تعلیم اور محکمۂ تعلیم و خواندگی کے سینیئر عہدہ داروں کے ساتھ ملک بھر میں دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ستمبر تک اسکولوں میں تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کو ویکسین دینے کے روڈ میپ کا بھی جائزہ لیا۔

پردھان نے کہا کہ حکومت ہند اسکولوں میں ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے اسکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ویکسینیشن کو ترجیح دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: ڈیڑھ برس بعد اسکول پہنچے طلبا، اساتذہ نے کیا استقبال



قابل غور ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملات میں آئی کمی اور ویکسینیشن کے پیش نظر کچھ ریاستوں نے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details