سپریم کورٹ Supreme Court نے دہلی پولیس کی طرف سے داخل کردہ حلف نامہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال دسمبر میں دہلی دھرم سنسد میں کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ایک 'بہتر حلف نامہ' داخل کریں۔ Supreme Court directs Delhi police to file better affidavit
دہلی دھرم سنسد معاملے میں دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔ جس میں دہلی پولیس نے کہا تھا کہ 19 دسمبر کو دہلی میں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلم کمیونٹی کے خلاف کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں کی گئی۔ حلف نامہ میں دہلی پولیس نے کہا تھا کہ دھرم سنسد کے ویڈیو اور دیگر مواد کی مکمل جانچ کے بعد پتہ چلا کہ کسی بھی برادری کے خلاف نفرت انگیز تقریر نہیں کی گئی۔