اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajendra Prasad Birth Anniversary نائب صدر جمہیوریہ اور وزیراعظم نے راجندر پرساد کو خراج پیش کیا - نائب صدر جگدیپ دھنکھر

ملک کے پہلے صدر اور مجاہد آزادی ڈاکٹر راجندر پر کے یوم پیدائش کے موقع وزیراعظم سمیت دیگر کئی رہنمائوں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Dr Rajendra Prasad Remembered on his Birth Anniversary

ا
ا

By

Published : Dec 3, 2022, 6:43 PM IST

نئی دہلی:نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو نئی دہلی میں ڈاکٹر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں دھنکھر نے انہیں جدید ہندوستان کے بنانے والوں میں سے ایک بتایا۔ Dhankar Pays Tribute to Rajendra Prasad

دھنکھڑ نے بیان میں کہا: ’’ڈاکٹر راجندر پرساد جدید ہندوستان کے بنانے والوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔‘‘ نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پرساد کو ان کی سادگی، دیانتداری اور نیک نیتی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم سمیت دیگر کئی رہنمائوں نے پرساد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Rajendra Prasad Birth Anniversary ڈاکٹر راجندر پرساد عظیم رہنما تھے، پی ایم مودی

قابل ذکر ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر پرساد ملک کے پہلے صدر اور ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی تھے۔ جد و جہد آزادی کے اہم لیڈروں میں سے ایک ڈاکٹر پرساد انڈین نیشنل کانگریس کے صدر رہے۔ انہوں نے آئینی اسمبلی کے صدر کے طور پر آئین سازی میں بھی اہم تعاون دیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details