بھارت میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آئے دن سوشل میڈیا پر رقص اور موسیقی کے نئے ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اسی درمیان چھتیس گڑھ سے ایک شخص کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کے ڈانس کا ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ یہ مائیکل جیکسن کا دیسی ورژن ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی آپ کو اس بات پر یقین ہوگا۔
پھول چند کے ڈانس کو دیکھ کر اب آپ کو ضرور یقین ہوگیا ہوگا۔ چلیے ہم اب آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر پھول چند نے بیچ سڑک پر یہ ڈانس کیوں، کب اور کس کے کہنے پر کیا۔
پھول چند چھتیس گڑھ کے جانجگیر کے رہائشی ہیں اور مورتیاں بنانے کا کام کرتے ہیں۔ پھول چند نے گنیش اتسو کے دوران بچوں کے کہنے پر مائیکل جیکسن کے مقبول نغمہ 'ڈینجرس' پر لاجواب کر دینے والا رقص کیا تھا۔
دیسی مائیکل جیکسن پھول چند کے اس ڈانس کو وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔ اب دیکھتے ہی دیکھتے پھول چند کا یہ حیران کردینے والا رقص راتوں رات وائرل ہوگیا اور انٹرنیٹ کی دنیا میں چھا گیا۔