اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Democracy: بھارت میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی، راہل گاندھی - مہنگائی پر کانگریس کا احتجاج

بیروزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی آج ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے۔ وہیں راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔' Rahul Gandhi Statement on Democracy

اب بھارت میں جمہوریت نہیں رہ گئی، راہل گاندھی
اب بھارت میں جمہوریت نہیں رہ گئی، راہل گاندھی

By

Published : Aug 5, 2022, 10:33 AM IST

Updated : Aug 5, 2022, 11:34 AM IST

نئی دہلی:بیروزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی آج ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے۔ وہیں راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ہم جمہوریت کی موت دیکھ رہے ہیں۔ 'راہل گاندھی نے کہا، آج سب سے زیادہ بے روزگاری بھارت میں ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لیکن وزیر خزانہ نظر نہیں آ رہیں۔ کسی بھی گاؤں، شہر میں چلے جائیں لوگ کہیں گے کہ مہنگائی ہے لیکن حکومت کو نظر نہیں آتا۔ Rahul Gandhi on unemployment

بھارت میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی، راہل گاندھی

راہل نے کہا 'حکومت عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ کیونکہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ بے روزگاری اور مہنگائی نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا 'میں مہنگائی پر بولتا ہوں۔ میں بے روزگاری پر بات کرتا ہوں۔ میں سچ بولتا ہوں اس لیے ایجنسیوں کو میرے پیچھے لگا دیا گیا لیکن میں سچ بولنے سے نہیں ڈرتا۔ میں سچ بولتا ہوں، اسی لیے یہ لوگ مجھ پر حملہ کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج بھارت میں ہر ادارہ آزاد اور منصفانہ نہیں ہے۔ آج بھارت کا ہر ادارہ آر ایس ایس کے کنٹرول میں ہے۔ ہم صرف ایک سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں، ہم بھارت کے پورے انفراسٹرکچر کے خلاف لڑ رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Congress Nationwide Protest : مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آج کانگریس کا احتجاج

واضح رہے کہ بیروزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی آج ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'سچائی کو بیریکڈ نہیں کیا جاسکتا، آپ کرلیں جو کرنا ہے، میں وزیراعظم سے نہیں ڈرتا، میں ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کروں گا، سن لو اور سمجھ لو۔' وہیں احتجاج سے قبل کانگریس پارٹی کے دفتر اور رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اور سیکوریٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ Congress protests over unemployment and inflation

Last Updated : Aug 5, 2022, 11:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details