نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ جمعہ کو جے این یو کے سابق طالب علم شرجیل امام کی طرف سے شمال مشرقی دہلی فسادات 2020 میں مبینہ سازش سے متعلق یو اے پی اے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ شرجیل امام نے ضمانت کی درخواست کو خارج کرنے کے لئے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے اور جسٹس سدھارتھ مردول اور رجنیش بھٹناگر کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے اپنی درخواست درج کی ہے۔ HC to hear on Friday bail plea by Sharjeel Imam in UAPA case
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) پر حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ امام نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کسی قابل قبول مواد کی عدم موجودگی میں ٹرائل کورٹ نے انہیں غلط طور پر فسادات پھیلانے کی سازش کا حصہ قرار دیا اور پہلی نظر میں ان کے خلاف سخت غیر قانونی سرگرمیاں (ممنوعہ) ایکٹ یعنی یو اے پی اے کے تحت 'دہشت گردانہ کارروائی' کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا ہے۔