اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi HC Issues Notice To Delhi Police: محمد زبیر کے معاملے میں ہائیکورٹ کا دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی جانب سے پولیس ریمانڈ کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ Delhi HC Issues Notice To Delhi Police

دہلی ہائی کورٹ کا زبیر کی طرف سے دائر درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس
دہلی ہائی کورٹ کا زبیر کی طرف سے دائر درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس

By

Published : Jul 1, 2022, 5:42 PM IST

Updated : Jul 1, 2022, 8:03 PM IST

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی جانب سے پولیس ریمانڈ کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔Delhi HC Issues Notice To Delhi Police

جسٹس سنجیو نرولا نے کہا کہ ریمانڈ کا حکم چار دن کی مدت کے لیے تھا، جو ہفتہ کو ختم ہو رہا ہے، اس درمیان عدالت نے واضح کیا کہ مجسٹریٹ کے سامنے کارروائی فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے دلائل اور ہائی کورٹ میں زیر التوا معاملے کو متاثر کیے بغیر ہوگی۔ زبیر کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور نے دلیل دی کہ اس معاملے میں سوال خود ریمانڈ کی مدت کا نہیں ہے، بلکہ کیا معاملے کی نوعیت ایسی ہے کہ اس میں ریمانڈ کی ضرورت ہو؟

انہوں نے دلیل دی کہ زبیر کو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ارنیش کمار کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور یہ ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو ضبط کر کے ان کی صحافتی آزادی کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ قانون کے تحت آلات (موبائل، لیپ ٹاپ) کو ضبط کرنے کی دفعات موجود ہیں۔ مہتا نے کہا، 'زبیر کے خلاف، 2020 میں ایک اور ایف آئی آر تھی جس میں ہمیں اس کا کردار نہیں ملا اور صرف زبیر کے خلاف کلوزر رپورٹ درج کی جائے گی، لیکن اس ایف آئی آر میں تحقیقات جاری ہیں۔'

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے جمعرات کو بنگلورو میں واقع محمد زبیر کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ زبیر کو دہلی پولیس اسپیشل سیل کی انٹیلیجنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ کے ذریعے بنگلورو لایا گیا تھا جہاں پولیس نے زبیر کا موبائل اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Delhi Police Reached Bengaluru: دہلی اسپیشل سیل کی ٹیم صحافی زبیر کے ساتھ بنگلورو پہنچی

Last Updated : Jul 1, 2022, 8:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details