اے آئی ایف ایف فٹسل کلب چمپیئن شپ کے فائنل میچ محمڈن اسپورٹنگ اور دہلی ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جم کر حملے کئے گئے۔
کھیل کے تیسرے منٹ پر پیکا نے گول کرکے دہلی ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے 12 ویں منٹ پر جیش نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک ایک کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔ اسکور برابر ہونے کے بعد مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا۔
کھیل کے 17 ویں منٹ پر دہلی ایف سی نے نکھل مالی کے گول کی بدولت ایک بار پھر 1-2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 1-2 رہا۔
دوسرے ہاف میں دہلی ایف سی کے جارحانہ کھیل کے سامنے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ٹک نہیں سکی اور آؤٹ کلاس ہو گئی۔