اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Court Grants Bail to Kashmiri Youth کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی - یو اے پی اے کیس میں ضمانت

دہلی کی ایک عدالت نے 25 سالہ کشمیری نوجوان فیاض احمد خان کو یو اے پی اے کے تحت ایک کیس میں ضمانت دے دی۔ فیاض احمد خان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 1967 کے تحت درج ایک مقدمے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی، درکار مدت کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ Delhi Court Grants Bail to Kashmiri Youth

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

By

Published : Nov 11, 2022, 7:54 PM IST

دہلی: قومی دہلی کی ایک عدالت نے 25 سالہ کشمیری نوجوان فیاض احمد خان کو یو اے پی اے کے کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ دراصل فیاض احمد خان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ، 1967 کے تحت درج ایک مقدمے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی قانونی مدت کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی۔ این آئی اے نے 14 مئی کو جموں و کشمیر میں چھاپے ماری کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دھرمیش شرما نے فیاض احمد خان کو ضمانت دی ہے۔ Delhi Court Grants Bail to Kashmiri Youth

فیاض احمد خان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد، ان کی وکیل تمنا پنکج نے سی آر پی سی کی دفعہ 167 (2) کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر این آئی اے نے درخواست کا جواب نہیں دیا۔ وہیں عدالت نے خان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر دوسرے اتوار کو صبح 10 بجے کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مقامی پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنا رابطہ نمبر فراہم کریں گے۔ اگر وہ کپواڑہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں سے باہر کسی بھی جگہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ت انہیں مقامی ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینی ہوگی گی۔

بتا دیں کہ فیاض خان اور دو دیگر افراد مزمل مشتاق بھٹ اور مدثر احمد ڈار کے خلاف این آئی اے نے گزشتہ سال نومبر میں تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 121 اور 122 اور دفعہ 13، 17، 18، 18B، 38 اور 39 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر سجاد گل جموں و کشمیر اور قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو فعال طور پر بنیاد پرستی کے لیے بھرتی کر رہا ہے۔ ٹی آر پی کو لشکر طیبہ کی فرنٹل تنظیم کہا جاتا ہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ گُل، دیگر ساتھیوں کے ساتھ "پہلے سے طے شدہ اہداف کی جاسوسی" کے لیے زمینی کارکنوں کو بھرتی کر رہے ہیں اور کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی حمایت کے لیے ہتھیار لے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Youth Arrested جیسلمیر میں بی ایس ایف نے دو مشتبہ کشمیری شہریوں کو گرفتار کیا

این آئی اے کے مطابق، جانچ کے دوران پتہ چلا کہ بھٹ، خان اور ڈار نے پاکستان میں ٹی آر ایف ہینڈلرز سے ہتھیار اور کیمیکل خرید کر بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز حاصل کیے تھے۔ ان پر کیمیکل سے آئی ای ڈیز کو "بگاڑنے " کا الزام ہے۔ نو نومبر کو این آئی اے نے بھٹ کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی، اس میں کہا گیا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details