نئی دہلی:کشمیری پنڈتوں کی کشمیر سے انخلاء پر مبنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'دی کشمیر فائلس' کو لے کر دہلی میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ دہلی بی جے پی نے کیجریوال حکومت سے اسے ٹیکس فری کرنے کے مطالبہ کے لیے آج جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ جس میں ریاستی صدر آدیش گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے تمام سینئر لیڈروں نے نہ صرف عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کو شدید نشانہ بنایا بلکہ کئی سنگین الزامات بھی لگائے۔Demand To Tax Free The Kashmiri Files in Delhi
کارپوریشن کے انتخابات میں تاخیر اور سیاسی بھونچال کے درمیان دہلی میں کشمیر فائلس کو ٹیکس فری کرنےکو لے کر دہلی بی جے پی کے صدر سمیت تمام بی جے پی ایم ایل ایز نے خط لکھ کر وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا تھا، لیکن اب تک دہلی حکومت نے اس پورے معاملے پر کوئی شنوائی نہیں کی ہے۔ جس کے بعد راجدھانی دہلی میں، دہلی بی جے پی کی طرف سے 'دی کشمیر فائل' پر ٹیکس نہ لگانے پر جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جہاں بی جے پی کی ریاستی اکائی کے کئی بڑے لیڈر اسٹیج پر جمع نظر آئے۔ سبھی لیڈروں نے باری باری اپنے خطابات میں نہ صرف دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کو شدید نشانہ بنایا بلکہ کئی سنگین الزامات بھی لگائے۔Demand To Tax Free The Kashmiri Files in Delhi