نئی دہلی: وزارت دفاع نے آج بڑی اور سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کئے گئے اگنی ویروں کو تینوں خدمات میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ روزگار دینے کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سوسائٹی آف انڈیا ڈیفنس مینوفیکچررز کے زیراہتمام جمعرات کو انٹرایکٹیو سیشن کی صدارت دفاع کے سیکرٹری گردھر ارمانے نے کی اور اس میں ایل اینڈ ٹی، اڈانی ڈیفنس لمیٹڈ، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، اشوک لی لینڈ سمیت بڑی ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔Defence Ministry Discusses On Agniveers
سکریٹری دفاع نے کہا کہ کمپنیاں قوم کے تئیں وقف اور نظم و ضبط رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار دینے پر غور کریں کیونکہ مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہوئے اگنی ویروں کو اعلیٰ سطح کی مہارت اور تربیت دی جائے گی۔ ان نوجوانوں کی صورت میں انڈسٹری کو اعلیٰ پیشہ ور افرادی قوت مل سکتی ہے۔