نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو مصر کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔Rajnath Singh to visit Egypt on Monday
دونوں وزراء دوطرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دیں گے۔