حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید نثار الدین (ایم بی بی ایس، ایم ڈی) اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الٹرک شاک لگنے سے دونوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ دو ماہ قبل 20 اگست کو ان کی شادی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر سید نثار الدین نے عثمانیہ میڈیکل کالج سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصلی کی تھی۔Death of newly married couple affiliated with Jamaat-e-Islami Hind in Hyderabad
Death Of Newly Married Couple جماعت اسلامی ہند سے وابستہ نو بیاہتا جوڑے کا انتقال - اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا
جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید نثار الدین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ دو ماہ قبل 20 اگست کو ان کی شادی ہوئی تھی۔ ان کے انتقال سے تحریکی حلقہ میں غم کا ماحول ہے۔ Death Of Newly Married Couple

مزید پڑھیں: Maulana Jalaluddin Umri Passes Away جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا انتقال
دونوں کا تعلق جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) اور گرل اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی او) سے تھا۔ دونوں کا شمار تحریک کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر سید نثار الدین مراد نگر حیدرآباد یونٹ کے صدر (ایس آئی او) تھے جب کہ اہلیہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ جی آئی او کی ریاستی سیکرٹری تھیں۔ اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان، محترمہ آسیہ تسنیم ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین ایس آئی او سمیت تحریک کے دیگر ذمہ داران نے اس حادثہ پر گہرے غم کا اظہار کیا اور تحریک اسلامی کے لئے خسارہ قرار دیا۔
TAGGED:
GIO SIO President Death