اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ڈی ڈی سی ممبران کوعوام سے ملنے نہیں دیا جار ہا ہے'

ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی نے کہا کہ وہ بار بار انتظامیہ کے پاس اپنے علاقے کے حوالے سے دورہ کرنے کی اجازت طلب کرتے ہیں۔ تاہم سیکورٹی کے نام پر ان کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جسکی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

DDC member
DDC member

By

Published : Sep 17, 2021, 8:35 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈویزن ترال کے آری پل میں پی ڈی پی کے رہنما اور ڈی ڈی سی رکن منظور احمد گنائی نے آج اپنے حلقے کا دورہ کیا اور بی ڈی او آفس آری پل میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں کئی بعد علاقہ کا دورہ کرنے نہیں دی جا رہی ہے۔

''ڈی ڈی سی رکن کوعوام سے ملنے نہیں دیا جار ہا ہے''

اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ آری پل بلاک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور وہ عوامی مسائل سے بے خبر نہیں ہے۔ تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈی ڈی سی الیکشن کا ڈھنڈورا تو بڑے پیمانے پر پیٹا گیا لیکن اب منتخب ہونے پر ہمیں عوام سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ڈوڈہ: ڈی ڈی سی رکن گھٹ نے اپنے حلقہ کے مسائل کو اجاگر کیا

منظور گنائی نے کہا کہ وہ بار بار انتظامیہ کے پاس اپنے علاقے کے حوالے سے دورہ کرنے کی اجازت طلب کرتے ہیں تاہم سیکورٹی کے نام پر ان کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جسکی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ ہمارا وقار بھی داو پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا وہ عوام کی طرف سے منتخب ہوئے نمائندے ہیں اور ان کو عوام سے دور رکھنا جمہوریت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details