اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ دوپہر دو بجے اختتام پزیر ہوگئی۔ ووٹنگ پرامن رہی اور جموں و کشمیر دونوں صوبوں میں ووٹنگ کا عمل احسن طریقے سے انجام پایا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ
ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ

By

Published : Dec 16, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Dec 16, 2020, 9:41 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ دوپہر دو بجے اختتام پزیر ہوگئی۔ ووٹنگ پرامن رہی اور جموں و کشمیر دونوں صوبوں میں ووٹنگ کا عمل احسن طریقے سے انجام پایا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ

اطلاعات کے مطابق جموں ڈویژن میں 71.93 فیصد پولنگ جبکہ کشمیر ڈویژن میں 39.52 فیصد پولنگ ہوئی۔ مجموعی اعتبار سے 57.22 فیصد پولنگ ساتویں مرحلے میں ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کے پلوامہ میں سب سے کم 11.06 فیصد پولنگ درج کی گئی جبکہ جموں کے پونچھ میں سب سے زیادہ 80.12 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ پولنگ کہی جا سکتی ہے۔

کشمیر ڈویژن کے پلوامہ میں 11.06، بارہمولہ میں 59.53 ، کولگام میں 17.98، شوپیان میں 6.55، اننت ناگ میں 22.46، بانڈی پورہ میں 70.47، کپواڑہ میں 59.23 اور بڈگام میں 45.11 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ

وہیں جموں ڈویژن کے کشتواڑ میں 69.89، ادھمپور میں 75.63، جموں میں 68.66، کٹھوعہ میں 72.85، رامبن میں 67.75، ڈوڈہ میں 58.82، سامبا میں 74.38، پونچھ میں 80.12، راجوری میں 73.10 اور ریاسی میں 76.75 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ساتویں مرحلے میں 298 امیدوار ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 148 امیدواروں کا تعلق کشمیر سے جبکہ 150 امیدوار جموں سے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 57.22 فیصد پولنگ

ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے پر ایک نظر

  • 298 امیدواروں میں سے 226 مرد جبکہ 72 خواتین امیدوار بھی اس مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔
  • 1852 پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان نے ساتویں مرحلے میں حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں سے 1068 کشمیر ڈویژن میں جبکہ 784 جموں ڈویژن میں تھے۔
  • جموں میں ریکارڈ ووٹنگ ہوئی۔ جموں میں مجموعی ووٹنگ کا تناسب 71.93 فیصد رہا۔
  • پونچھ میں سب سے زیادہ 80.12 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ ریاسی ضلع میں 76.75 فیصد اور ادھم پور میں 75.63 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
  • جموں میں سب سے کم ڈوڈہ ضلع میں پولنگ ریکارڈ کی گئی یہاں 58.82 فیصد پولنگ ہوئی۔
Last Updated : Dec 16, 2020, 9:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details