اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ، جل شکتی، بجلی، سمیت دیگر محکموں کے اعلی حکام موجود تھے۔ کئی علاقوں میں عوامی وفود نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے علاقہ سے منسلک عوامی مسائل کے بارے میں اطلاع دی تاکہ ان مسائل کا حل ہوسکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن محترمہ نذہت اشفاق نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ترجیح بنیادوں پر ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
گاندربل ڈی ڈی سی چیئر پرسن نزہت اشفاق نے کیا علاقے کا دورہ
وسطیٰ ضلع گاندربل میں حال ہی میں منتخب ہوئی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئر پرسن نزہت اشفاق نے بنہ ہامہ سے لیکر قصبہ لار کے متعدد علاقوں جن میں بنہ ہامہ، چاتتھن، گلاب شیخ پورہ، چونٹھ ولی وار،ولی وار سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے آبادی کو درپیش مسائل جیسے پانی، بجلی، سڑک اور طبی سہولیات کا موقعہ پر ہی موجود متعلقہ اداروں کو ہدایت دی۔
گاندر بل ڈی ڈی سی چیئر پرسن نذہت اشفاق نے کیا علاقے کا دورہ
اس دورے کے دوران چانتھن میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جہاں مقامی لوگوں نے تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ سالوں سے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔