ڈی سی کولگام نے کہا کہ آکسیجن کی طلب کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے بڑھ گئی ہے اور آکسیجن کی ضرورت کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ میں 1000 ایل پی ایم پیداوار کی گنجائش ہے۔
ڈی سی کولگام نے ضلع میں 1000 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ضلع ترقیاتی کمشنر نے قصبہ میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔
اس دورہ کے دوران ڈی سی کے ہمراہ ایس ایس پی کولگام گرندرپال سنگھ ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ایس ایچ او اور دیگر افسران موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن پلانٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامیہ منصوبے کے تحت کچھ دنوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقنیی بنایا گیا۔
ضلع میں آکسیجن پلانٹس کا قیام یہاں کے عوام کے لیے خوشخبری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون پر عمل کریں اور ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔