اردو

urdu

By

Published : Nov 7, 2022, 8:45 PM IST

ETV Bharat / bharat

David Malan Doubtfull Against India ڈیوڈ ملان ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ ملان ہندوستان کے خلاف 10 نومبر کو یہاں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر رہ سکتے ہیں۔David Malan Doubtfull Against India

ڈیوڈ ملان ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں
ڈیوڈ ملان ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں

ایڈلیڈ:عالمی کپ ٹی20 کے سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو ڈیوڈ ملان کے زخمی ہونے پر دھچکا پہنچا ہے۔۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹی-20 بلے باز ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے آخری سپر 12 میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ ملان نے انجری کی وجہ سے بیٹنگ بھی نہیں کی۔ انگلینڈ نے اس میچ میں چار وکٹوں سے جیت درج کی۔Dawid Malan Unlikely To Play Against India In Semi Final In T20 World Cup

بی بی سی نے معین علی کے حوالے سے کہا کہ ظاہر ہے ملان ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔ کئی سالوں سے وہ ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ مجھے نہیں معلوم، لیکن سچ پوچھیں تو حالات بہت اچھے نہیں لگ رہے ہیں۔ اس کا کل اسکین ہوا تھا۔ ہم ابھی زیادہ نہیں جانتے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ حالت بہت اچھی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اگر ملان ہندوستان کے خلاف نہیں کھیلتے ہیں تو فلپ سالٹ ان کی جگہ ٹیم الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔ تاہم بیٹنگ آرڈر میں نمبر تین کا کردار ادا کرنے کے لیے بین اسٹوکس پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ اسٹوکس نے سری لنکا کے خلاف بھی یہی کردار ادا کیا۔معین نے سیمی فائنل سے پہلے کہا تھا کہ ان کی ٹیم ہندوستان سے کمزور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:T20 world cup 2022 دراوڈ سیمی فائنل کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا، “انگلینڈ ایک کمزور ٹیم ہے (ہندوستان کے مقابلے)۔ ہندوستان پچھلے ایک سال سے اچھا کھیل رہا ہے اور اگر آپ صرف ٹورنامنٹ کو دیکھیں تو وہ اچھا کھیل رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ہندوستان کے مقابلے میں تھوڑا پیچھے ہیں۔Dawid Malan Unlikely To Play Against India In Semi Final In T20 World Cup

ABOUT THE AUTHOR

...view details