ہبلی: کرناٹک کے دھارواڑ ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے بیری دیورکوپا میں ایک درگاہ کو مسمار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے درگاہ کے اطراف کے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ انہدام کا کام آج صبح اس وقت شروع ہوا جب پانچ اضلاع سے اضافی پولیس فورس طلب کی گئی۔ ہاویری، کاروار، داوانیگیرے، کوپل اور وجے نگر کے 200 سے زیادہ پولیس اہلکار درگاہ کے احاطے میں موجود تھے اور انہوں نے ہبلی۔دھارواڑ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ بند کر لیا تھا۔ Dargah Demolished by Hubli District Administration
بی آر ٹی ایس روٹ کی تبدیلی: درگاہ مسمار کرنے کے آپریشن کے باعث اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے روٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دھارواڑ کی طرف سے ہبلی آنے والی گاڑیوں کو اے پی ایم سی کے ذریعے ہبلی کے لیے موڑ دیا گیا جبکہ ہبلی سے دھارواڑ جانے والی گاڑیوں کو بیری دیورکوپا سے گمناگٹی کے راستے دھارواڑ کے لیے روٹ دیا گیا ہے۔