اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dalit Couple Lynched: علی گڑھ میں دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل - معمولی تنازع پر دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل

ضلع علی گڑھ میں ایک فریق نے دلت جوڑے کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا اور ان کے تین بچوں کو شدید طور پر زخمی کردیا، جنہیں علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ Dalit Couple Lynched In Aligarh

علی گڑھ میں دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل
علی گڑھ میں دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Jun 28, 2022, 10:44 AM IST

علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ ضلع سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں معمولی تنازع کے سبب لوگوں نے ایک دلت جوڑے کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا اور ان کے تین بچوں کو زخمی کردیا۔ پولیس اسٹیشن کوارسی کے دیوسینی میں دیر رات ایک فریق نے دلت جوڑے پر حملہ کیا اور انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اس دوران حملے میں جوڑے کے تین بچے بھی شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پڑوسیوں کے درمیان نالے کو لیکر گزشتہ دو سال سے جھگڑا چل رہا ہے۔ اس دشمنی کے سبب پڑوسی نے دلت جوڑے کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

دلت برادری کے جوگیندر اپنی بیوی سرویش کے ساتھ اسپتال سے علاج کروا کر واپس گاؤں لوٹ رہے تھے۔ جہاں گاؤں میں داخل ہوتے ہی نالے کے ٹوٹے ہوئے پل پر گرنے سے جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران دوسری طرف سے حملہ آوروں نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔ جس میں جوگیندر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ سرویش اور اس کے تین بچے سونو، وشال اور ڈولی شدید زخمی ہو گئے۔ بیوی سرویش کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران سرویش کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں سول لائنز آفیسر شویتابھ پانڈے نے بتایا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ میں ملزم جتیندر اور اجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کلا ندھی نیتھانی نے بتایا کہ نالی کا تنازع کئی سالوں سے چل رہا ہے۔ اس میں ملزم فریق کی ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی جس پر حملہ آور کے اہل خانہ نے قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا تھا۔ جہاں جیل سے باہر آنے کے بعد رات گئے دوبارہ نالے کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران جھگڑا بڑھ گیا اور دلت جوڑے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ فی الحال موقع پر پولیس فورس تعینات ہے اور علاقے میں امن کا ماحول ہے۔

مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی میں دلت لڑکی کا قتل، کانگریس وفد کی متاثرہ خاندان سے ملاقات

ABOUT THE AUTHOR

...view details