اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cyclone Biparjoy Weakens سمندری طوفان بیپرجوئے کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

سمندری طوفان ’بیپرجوئے‘ کمزور ہوکر ’ڈیپ ڈپریشن‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی گجرات کے علاقے سے متصل شمال مشرقی بحیرہ عرب میں 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سمندری طوفان بیپرجوئے کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل
سمندری طوفان بیپرجوئے کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

By

Published : Jun 17, 2023, 11:05 AM IST

نئی دہلی:سمندری طوفان 'بیپرجوئے' گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کی صبح یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جنوب مشرقی پاکستان پر طوفان جمعہ کی رات 11:30 بجے 'ڈپریشن' سے 'ڈیپ ڈپریشن' میں تبدیل ہو گیا۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ سمندری طوفان اگلے 12 گھنٹوں میں جنوب مشرقی پاکستان، اس سے ملحقہ جنوب مغربی راجستھان اور دھولاویرا کے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں مزید کمزور ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی گجرات کے علاقے سے متصل شمال مشرقی بحیرہ عرب میں 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ طوفان کے اثر سے بھج کچ میں کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے سڑکوں اور عوامی مقامات سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کی مہم شروع کی۔ آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق طوفان جمعرات کی رات کچھ میں جاکھاؤ بندرگاہ کے شمال میں تقریباً 10 کلومیٹر دور ساحلوں سے ٹکرایا۔ جمعہ کے دن کل چھ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ٹیموں نے روپن بندر کے سرکاری پرائمری اسکول سے 127 شہریوں کو نکالا۔

ان کو این ڈی ایچ اسکول دوارکا میں منتقل کردیا گیا۔ این ڈی آر ایف کے مطابق نکالے گئے شہریوں میں 82 مرد، 27 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے اثر کی وجہ سے گجرات اور راجستھان میں اگلے دو روز تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر ریلوے نے جمعہ کو طوفان سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ اور ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔ جمعہ کو گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے طوفان بپرجوئے کے حوالے سے گاندھی نگر میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹس کو نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کرنے کی ہدایت دی۔

گجرات کے جام نگر ضلع میں طوفان بپرجوئے کی تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی۔ مسئلہ کو حل کرنے کے لیے PGVCL (پاسچم گجرات وج کمپنی لمیٹڈ) کی ٹیموں کو جمعہ کو ایکشن موڈ میں دیکھا گیا۔ تباہ شدہ املاک میں سے 414 فیڈرز، 221 بجلی کے کھمبے اور ایک ٹی سی کو فوری طور پر آپریشنل کر دیا گیا۔ جام نگر ضلع کے 367 گاؤں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ دریں اثنا جمعہ کو ایک اپ ڈیٹ دیتے ہوئے، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل اتل کروال نے کہا کہ سمندری طوفان بپرجوئے گجرات سے ٹکرانے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Biparjoy Cyclone بپرجوائے طوفان کا اثر، ماؤنٹ ابو میں تیز ہوائیں جاری، ویڈیو دیکھیں

این ڈی آر ایف کے ڈی جی کروال نے بتایا کہ چوبیس جانور مر گئے ہیں اور 23 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تقریباً ایک ہزار گاؤں میں بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے۔ 800 درخت گر چکے ہیں۔ راجکوٹ کے علاوہ کہیں بھی زیادہ بارش نہیں ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details