اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی : وکاس دیپوتسو کے مقابلوں میں امڑ رہا طلبہ کا ہجوم

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں چل رہے سات روزہ 'وکاس دیپوتسو میلے' میں ہونے والے مقابلے میں طلبہ کا جوش دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ یہاں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے امید سے کہیں زیادہ طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ ان مقابلوں سے طلبہ اور اساتذہ دونوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

Crowd of students gathered in Vikas Deepotsav competition
وکاس دیپوتسو کے مقابلوں میں امڑ رہا طلبہ کا ہجوم

By

Published : Oct 31, 2021, 3:39 AM IST

جمعرات سے شروع ہوئے 'وکاس دیپوتسو' میں ہر روز طلبہ کے لئے کوئی نہ کوئی مقابلہ ہو رہا ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے لمبے وقفے کے بعد ہو رہے اس قسم کے مقابلوں میں طلبہ خاصہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں تقریر کا مقابلہ ہوا تھا جبکہ جمعہ کو یہاں فائن آرٹ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں ہی مقابلوں میں کنوینرس کی امید سے کہیں زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔

ویڈیو

کووڈ-19 کے دور کے بعد ہو رہے اس قسم کے مقابلوں سے تمام طلبہ کافی خوش نظر آئے کیونکہ انہیں کافی وقفے کے بعد اس قسم کا کوئی پلیٹ فارم حاصل ہوا ہے، جہاں وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کر پا رہے ہیں۔ وہیں کنوینر بھی بچوں کی دلچسپی دیکھ کر کافی خوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی : پرانی پینشن بحالی کو لیکر احتجاج

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے طلبہ کے اندر کے ہنر کو باہر نکالنے میں کافی اہم ہوتے ہیں۔ اسلئے یہ سرگرمیاں شروع ہوئیں ہیں تو کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details