مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 48 اضلاع میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں انفیکشن کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے اس میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ، ملک بھر میں روزانہ 15 سے 16 لاکھ کوویڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کل کووڈ انفیکشن کے معاملات میں 52 فیصد کیرالہ سے ہیں۔ اس درمیان ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں 60 فیصد کووڈ سے متاثرہ لوگ کیرالہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔
مسٹربھوشن نے کہا کہ 48 اضلاع میں کووڈ انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے اوپر برقرار ہے۔ ان اضلاع میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔