اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی حکومت نے آکسیجن کا بفراسٹاک رکھنے کا فیصلہ کیا - محکمہ صحت

مرکز نے یومیہ کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے دہلی کے لئے میڈیکل آکسیجن 378 ایم ٹی سے 480 ایم ٹی کردیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو باآسانی تقسیم اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تین سینئر آئی اے ایس افسران کو نوڈل آفیسرز مقرر کیا۔

دہلی حکومت نے آکسیجن کا بفراسٹاک رکھنے کا فیصلہ کیا
دہلی حکومت نے آکسیجن کا بفراسٹاک رکھنے کا فیصلہ کیا

By

Published : Apr 24, 2021, 9:05 AM IST

دہلی کے متعدد اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی خطرناک حد تک کم ہے اور ہسپتالوں کا انتظامیہ اس کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

ان حالات میں دہلی حکومت نے انتہائی نازک صورتحال کے دوران استعمال ہونے والی گیس کا ایک بفر اسٹاک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

مرکز نے یومیہ کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے دہلی کے لئے میڈیکل آکسیجن 378 ایم ٹی سے 480ایم ٹی کردیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو باآسانی تقسیم اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تین سینئر آئی اے ایس افسران کو نوڈل آفیسر مقرر کیا۔

دہلی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ "تین گھنٹے یا اس سے کم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن کی فراہمی خطرناک حد تک کم ہونے کی صورت میں صرف بفر اسٹاک سے لکویڈ میڈیکل آکسیجن فراہم کی جائے گی۔

آکسیجن معاملات سے متعلق ایک نوڈل آفیسر ، جو اعداد و شمار کو برقرار رکھے گا اور نازک صورتحال میں بفر اسٹاک سے ہنگامی فراہمی کے لئے درخواستیں بھی کرے گا۔ اوراس کے زیادہ استعمال کی وجوہات جاننے کے لئے آکسیجن آڈٹ کرنا پڑتا ہے۔ کچھ اسپتال مرکزی حکومت کی ہدایت کی گئی گائیڈ لائن سے کہیں زیادہ آکسیجن استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

افسر نے بتایا کہ اسپتالوں کے ذریعہ لکویڈ میڈیکل آکسیجن اور سلنڈر ، کھپت اور ترسیل کا تفصیلی ریکارڈ برقرار رکھا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت کے ساتھ اسے شیئر کیا جائے گا۔

اسپتالوں کو آکسیجن کا روزانہ کوٹہ تفویض کیا جارہا ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا اور وقتا فوقتا اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکویڈ آکسیجن فراہم کرنے والوں کو روزانہ کی بنیادوں پر روزانہ کی رپورٹ کو متعلقہ عہدیداروں کے علم میں لانے کی ضرورت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details