اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

COVID 19 Cases ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ - ملک میں کورونا کے اعداد و شمار

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ دن کورونا کے 116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے کیسز
ملک میں کورونا کے کیسز

By

Published : Feb 18, 2023, 2:21 PM IST

نئی دہلی: ملک میں دوسرے دن بھی کورونا انفیکشن کے معاملات میں 116 کیسز کا معمولی اضافہ درج کیا گیا اور ان کی تعداد بڑھ کر 1867 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 281 کووِڈ ویکسین دی گئی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 35 ہزار 191 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 112 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک، مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اور پنجاب میں پانچ، پانچ، مہاراشٹر میں چار، مغربی بنگال میں تین، ہریانہ اور اتراکھنڈ میں دو دو، راجستھان اور تمل ناڈو میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 775 ہے اور اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 52 ہزار 151 ہے جب کہ اموات کی تعداد 5 ہے۔ 30,757 ہے۔

مزید پڑھیں: Immune System: بچوں کی کمزور قوت مدافعت بہت سی بیماریوں کی وجہ ہے

وہیں ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایک ریسرچ ٹیم نے پتہ لگایا ہے کہ اوکلر سویب کے ذریعے آنسو کے سیمپل سے کووڈ 19 کے وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ جرنیل آف کلینیکل میڈیسن میں شائع ایک نئے مطالعہ میں انکشاف ہوا ہے کہ ماہرین نے ہسپتال میں بھرتی مریضوں کے آنسوؤں کے نمونوں کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ پتہ لگایا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details