ڈسٹرکٹ جج کے ذریعہ گیٹ کے سلسلے میں داخل عرضی کو خارج کئے جانے کے بعد اس وقت کے ایس ڈی ایم صدر پی پی تیواری کا مین گیٹ کے سلسلے میں دیا گیا حکم ہی اب حتمی ہوگا۔ اور ضلع انتظامیہ عدالت کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے اب کسی بھی وقت یونیورسٹی مین گیٹ کے خلاف کاروائی کرسکتا ہے۔
سال 2019 میں بی جے پی کے مقامی لیڈر آکاس سکسینا نے ضلع انتظامیہ سے جوہر یونیورسٹی Jauhar University کے مین گیٹ کو سرکاری زمین پر غیر قانونی طور سے بنائے جانے کی شکایت کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
شکایت کو بنیاد بناتے ہوئے ایس ڈی ایم صدر نے پورے معاملے کی سماعت کرنے کے بعد گیٹ کو غیر قانونی زمین پر تعمیر کئے جانے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس ڈی ایم کے اسی فیصلے کو یونیورسٹی انتظامیہ نے ضلع عدالت میں چیلنج کیا تھا جسے آج خارج کردیا گیا۔