اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Azadi Ka Amrit Daur آزادی کے امرت دور کے لیے مودی نے پنچپران کا منتر دیا - Prime Minister Modi

تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت دور کے لیے پنچپران کا منتر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے 25 سالوں کے لیے، ہمیں اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو 'پنچ پران' پر مرکوز کرنا ہوگا۔ PM Modi Speech From Red Fort

Azadi Ka Amrit Daur
Azadi Ka Amrit Daur

By

Published : Aug 15, 2022, 9:47 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Modi نے آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آج ملک کو پنچپران کا منتر دیا اور ہم وطنوں سے اپیل کی کہ آج سے شروع ہورہے 'امرت کال' میں ہمیں ملک کو انسانیت پر مبنی ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے بڑے عزم اور بڑے خوابوں کے ساتھ آگے کا سفر شروع کریں۔ PM Modi Speech From Red Fort

یہ بھی پڑھیں:

یہاں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے 75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "آنے والے 25 سالوں کے لیے، ہمیں اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو 'پنچ پران' پر مرکوز کرنا ہوگا۔" انہوں نے کہا کہ پہلا پران ہے - اب ملک ایک بڑے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہ عزم ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہے۔ دوسرا پران ہے اگر ذہن کے اندر کسی کونے میں غلامی کا کوئی نشان بھی موجود ہے تو ہمیں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ تیسرا پران ہے - ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے۔ چوتھا پران اتحاد و یکجہتی اور پانچواں پران شہریوں کا فرض ہے۔ countrymen should take five vows to make india 100 developed nation modi

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی نوجوان نسل پرامید نسل ہے اور وہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہندوستان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو نوجوان آج 25 سال کے ہیں وہ آزادی کے صد سالہ سال میں 50-55 سال کے ہو جائیں گے۔ ان کی زندگی کا سنہری دور ہندوستان کے خوابوں کو پورا کرنے کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بڑے عزم کے ساتھ چلیں، اب ملک رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت پر مبنی نظام تیار کریں گے۔ انسانیت پر مبنی ترقی کے لیے دنیا کے سامنے مثال بنیں۔

صفائی سے لے کر بجلی اور پانی تک کئی شعبوں میں ملک کے شہریوں کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آنے والے 25 سال ہمیں پران اور عزم کے ساتھ متحد ہو کر ہر شعبے میں خود انحصاری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کسی حکومت کا پروگرام نہیں ہے۔ یہ معاشرے کا خواب ہے۔ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ٹیم انڈیا ہندوستان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details