سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 30 سے 33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
دہلی میں پٹرول آج 83.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہے۔