اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک وقف بورڈ کے خلاف تاجروں کا احتجاج کا انتباہ - درگاہ حضرت سید حیدر شاہ ولی

ریاست کرناٹک کے شہر چتردرگا میں واقع درگاہ حضرت سید حیدر شاہ ولی کی اوقافی جائیداد میں ادارے کی کمیٹی کی جانب سے 2014 میں ایک بڑے شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ پیش کر کے تاجروں سے پیشگی دو دو لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے۔ تاہم یہ تعمیری کام اب تک نامکمل ہے اور پیشگی رقم جمع کرنے والے تاجروں کو ابھی تک دکانیں الاٹ نہیں کی گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے تاجروں میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔

waqf Institution
waqf Institution

By

Published : Aug 21, 2021, 11:44 AM IST

اس سلسلے میں سماجی کارکن اجمل احمد نے بتایا کہ کامپلیکس کا تعمیری کام 2014 سے 2017 تک چلا لیکن نا مکمل رہا۔ لہذا اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود کمیٹی کی جانب سے تاجروں کو دکانیں الاٹ نہیں کی گئیں۔ لہٰذا ٹی پی ایکٹ کے تحت ان تاجروں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

اجمل احمد نے کہا کہ کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او بھی اوقافی ادارے کی کمیٹی کی اس سازش میں ملوث ہیں۔ اس لیے اس مسئلہ کا حل نہیں نکالا جارہا ہے جس سے رقم جمع کرنے والے تاجر پریشان ہیں۔

waqf Institution

مزید پڑھیں:۔بنگلور: وقف بورڈ کی جانب سے آئمہ و مئذنین کے لئے کووڈ معاوضہ جاری

اس سلسلے میں اجمل احمد نے کرناٹک وقف بورڈ کو متنبہ کیا ہے کہ 22 اگست کو کرناٹک وقف بورڈ کا گھیراؤ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details