اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ 'کوویشیلڈ' کے لئے بھارت کو خام مال فراہم کرے گا

اس سے قبل بھارت پر عائد خام مال کی برآمد پر امریکی پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا پہلا فریضہ ہے کہ وہ امریکی عوام کی ضروریات کا خیال رکھے۔

کورونا کا قہر، امریکہ کوویشیلڈ کے لئے خام مال فراہم کرے گا
کورونا کا قہر، امریکہ کوویشیلڈ کے لئے خام مال فراہم کرے گا

By

Published : Apr 26, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Apr 26, 2021, 8:38 AM IST

امریکہ نے اتوار کے روز کہا کہ وہ 'فوری طور پر' کوویشیلڈ کی ویکسین بنانے، حفاظتی پوشاکوں، پی پی ای کٹس، ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی کے لئے بھارت کو درکار خام مال مہیا کرے گا جو کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں مدد اور فرنٹ لائن کارکنوں کی حفاظت کرے گا کیونکہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ بھارت کی امداد کے لئے مزید سامان اور وسائل بھی فراہم کر رہا ہے۔

سلیوان نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا 'آج بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ بھارت میں کووڈ-19 معاملات میں اضافے کے بارے میں بات کی۔ ہم نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بھارت کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے اور ہم مزید سامان اور وسائل کی فراہمی کو یقنینی بنائے گے۔'

اس وبا کے آغاز کے دوران امریکہ کے لئے بھارت کی امداد کا اعتراف کرتے ہوئے سلیوان نے کہا کہ امریکہ، ضرورت کے وقت بھارت کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس سے قبل بھارت پر عائد خام مال کی برآمد پر امریکی پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا پہلا فریضہ ہے کہ وہ امریکی عوام کی ضروریات کا خیال رکھے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 8:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details