بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,00,636 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,89,09,975 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2427 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,49,186 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1,74,399 رہی جس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2,71,59,180 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 14,01,609 ہے۔ جب کہ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 23,27,86,482 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر: