مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30941 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 275 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 680 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال معاملے 5684 کم ہو کر تین لاکھ 70 ہزار 640 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 350 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 438560 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔