وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے دو لاکھ 58 ہزار 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 لاکھ 56 ہزار 341 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔ ملک میں یومیہ کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔Corona Vacination In India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اسکے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 157 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے دو لاکھ 58 ہزار 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 لاکھ 56 ہزار 341 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔ ملک میں یومیہ کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔