ملک میں مارچ کے مہینے سے 12 سے 14 برس تک کے Corona Vaccine For Children بچوں کے لیے کووڈ-19 ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔ قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (NTAGI) کے سربراہ این کے اروڑہ نے یہ جانکاری دی۔ جبکہ 15 سے 18 برس کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ویکسینیشن پروگرام رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔
این ٹی اے جی آئی نے جنوری کے آخر تک 15 سے 18 برس کی عمر کے تمام 74 ملین نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ انہیں فروری میں دوسری خوراک دی جا سکے۔ اس کے بعد مارچ کے آغاز سے 12 سے 15 برس کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کر دی جائے گی۔
جب 3 جنوری کو ویکسینیشن مہم شروع ہوئی تو 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے اپنی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے لیے اندراج کرایا تھا۔ پہلے دن 4 ملین سے زیادہ نوجوانوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک ملی۔ اگلے 16 دنوں میں، 3.38 کروڑ بچوں نے ویکسین حاصل کی، جو ان کی کوریج کا تقریباً 50 فیصد ہے۔