بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم Covid Vaccination Campaign in India کو تیز کرنے کے مقصد سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ویکسین لینے والوں کی تعداد 141.37 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 لاکھ 90 ہزار 766 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 141 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار 425 افراد کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون new variant of Corona کے کل 422 کیسز 17 ریاستوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 130 شفایاب ہو چکے ہیں۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ 108 کیس مہاراشٹر میں Omicron in Maharashtra رپورٹ ہوئے ہیں۔