اس پورے معاملے کے تعلق سے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے باقاعدہ پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس پریس نوٹ کے مطابق راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے اس مرتبہ سفر حج کے لیے انہی لوگوں کو اجازت دی جائے گی جن کے پاس کورونا کا ٹیکہ لگانے کے بعد دیا گیا سرٹیفکٹ ہوگا۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ انہوں نے کہا کہ اس بات کا اعلان سعودی حکومت کے صحت وزیر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
حاجی نظام الدین نے بتایا کہ 'اعلان کے بعد یہ بات تو طے ہوگئی ہے کہ سعودی حکومت اس مرتبہ دوسرے ممالک عازمین کو بھی حج کی اجازت دے گی۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ انہوں نے بتایا کہ دوسرے ممالک سے کتنے عازمین حج پہنچیں گے اور سعودی حکومت کن شرائط پر انہیں اجازت دے گی اس بارے میں ابھی تک کوئی گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری نہیں کی۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حج کے تعلق سے جلد از جلد گائیڈ لائنز طے کی جائے۔