ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں پہلی مرتبہ ایک مسجد میں کورونا ویکسینیشن مہم ( Corona Vaccination Campaign) شروع کی گئی ہے، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلم افراد نے ٹکہ کاری میں حصہ لیا۔ کراڑ پورہ کی مختلف بستیوں میں چھ دن تک کورونا ویکسینیشن کیمپ جاری رہے گا۔
اورنگ آباد شہر میں پہلی مرتبہ ایک مسجد کی انتظامی کمیٹی نے پہل کرکے مسجد کے احاطے میں کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد (Corona vaccination camp) کیا، عرفات مسجد کے اس کیمپ میں کورونا کا ٹیکہ لینے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی، مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مناسب انداز میں سمجھانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں اور لوگوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ٹیکہ کاری میں حصہ لے رہے ہیں۔